29 اکتوبر 2014 - 11:49
عراق: داعش کے خلاف مقابلے کےلئے ٹائم شیڈول غیرمنطقی ہے

عراق کے وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان نے دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے ٹائم شیڈول متعیّن کیئے جانے کو غیر منطقی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی کے دفتر کے ترجمان رافد جبوری نے ایک غیرملکی ٹی وی سے گفتگو میں عراق کی فوج کی زمینی پیشقدمی اور اس ملک میں جھڑپوں کے خاتمے کے لئے ٹائم شیڈول متعیّن کیئے جانے کے بارے میں کہا کہ عراق کے حالت جنگ میں ہونے کو دیکھتے ہوئے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لئے ٹائم شیڈول معیّن کرنے کی بات کا سامنا آنا، غیر منطقی ہے۔
رافد جبوری نے عراق کے مغربی علاقوں کے جنگ کے محاذوں میں قبائل کے ناقابل انکار اور موثر کردار کی طرف اشارہ کرتے  ہوئے کہا کہ حکومت نے دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے ملک کے غیور و وفادار قبائل کو مسلح کرنے کا پروگرام وضع کرلیا ہے اور یہ کا بغداد حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے بھی دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے صوبے الانبار میں تیس ہزار قبائل کو سیکیورٹی فورسز کے دستوں میں شامل کیئے جانے کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲